کشمیرکرکٹ ایسوسی ایشن غبن کیس میں سی بی آئی نے فاروق عبداللہ کا بیان ریکارڈ کیا

سری نگر: مرکزی تحقیقاتی بیورو(سی بی آئی) نے جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن کے فنڈ میں خورد برد کے معاملہ میں جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کابیا ن قلمبند کیا۔
ذرائع کے مطابق سی بی آئی نے فاروق عبداللہ سے اپنی پوچھ گچھ کی تفصیل بتانے سے انکار کر دیا لیکن ذرائع نے بتایا کہ عبداللہ کا حال ہی میںبیان ریکارڈ کیا گیا ہے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ایجنسی کے ذریعہ درج کی گئی ایف آئی آر میں مشتبہ کے طور پر فاروق عبداللہ کا نام نہیں ہے۔ یہ معاملہ ریاستی کرکٹ ایسوسی ایشن کے113کروڑ رو پے سے زیادہ کی رقم کے غبن کا ہے ۔
جس وقت کا یہ معاملہ ہے اس وقت جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ تھے۔ یہ گھپلہ2011میں منظر عام پرآیا تھا۔جس کی تحقیقات کے بعد ایسوسی ایشن کے دو عہدیداروں کو قصور وار قرار دے کر ان کے خلاف پولس میں ایف آئی آر درج کر کے ایسوسی ایشن سے برطرف کر دیا گیا تھا۔

Title: cbi records farooqs statement in jkca embezzlement case | In Category: کھیل  ( sports )