وراٹ کوہلی کے جلد آؤٹ ہوجانے پرخود سوزی کرنے والا ہندوستانی کپتان کا پرستار انتقال کر گیا

بھوپال: مدھیہ پردیش کے رتلام ضلع میں ہندوستانی کرکٹ کپتا ن وراٹ کوہلی کا ایک پرستار جس نے جمعہ کو جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں وراٹ کوہلی کے محض5رنز پر آؤٹ ہوجانے کے صدمہ میں اقدام خود سوزی کیا تھا آج منگل کو زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔
یہ واقعہ رتلام کے اسٹیش روڈ تھانہ کے تحت علاقہ امبیڈکر نگرمیں پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے ہ کوہلی کے 5رنز پر آؤٹ ہوتے ہی اس63سالہ ریٹائرڈ ریلوے افسر بابو لال کو ایسا صدمہ ہوا کہ اس نے انتہائی قدم اٹھا تے ہوئے اپنے جسم پر مٹی کا تیل چھڑکا اور آگ لگا لی۔اس کی تکلیف سے چیخیں سنکر اس کے گھر والے اسے فوراً ایک اسپتال لے گئے ۔ اس کا چہرہ ،سر اور ہاتھ بری طرح جھلس گئے تھے۔

Title: virat kohli fan dies after attempting suicide over his dismissal | In Category: کھیل  ( sports )