اسٹارک کی تباہ کن بولنگ کی مدد سے آسٹریلیا نے انگلستان کو 120رنز سے ہرایا

ایڈیلیڈ: فاسٹ بولرمشل اسٹارک کی شاندار بولنگ کی مدد سے آسڑیلیا نے انگلستان کو یہاں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں 120رنز سے شکست دے کرپانچ ٹیسٹ میچوںکی ایشز سریز میں2-0کی سبقت حاصل کر لی۔
اگرچہ آخری روز انگلستان نے جب 3وکٹ پر173رنز سے آگے کھیلنا شروع کیاتو کریز پر کپتان جو روٹ کی موجودگی اور معین علی اور بیرسٹو کی آمد کے باعث انگلستان کی جیت صاف نظر آرہی تھی۔
لیکن جیت کے باقی178رنز کے تعاقب میں باقی سات وکٹ محض 57رنز کا اضافہ سے گر گئے۔ انگلستان کی اننگز کو ہیزلووڈ نے ووکس کو آؤٹ کر کے لڑکھڑانا شروع کر دیا۔
ہیزل ووڈ نے اپنے اگلے ہی اوور میں روٹ کی بھی وکٹ لے کر انگلستان کی اننگز کو ایسا لڑکھڑایا کہ پھر وہ سنبھل نہ سکی ۔رہی سہی کسر اسٹارک نے بیرسٹو ، اوورٹن اور براڈکو آؤٹ کر کے پوری کر دی۔
معین علی لیون کے شکار بنے۔ روٹ 67رنز بنا کر ، ملان 29 اور بیرسٹو36رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ شان مارش کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Title: starc hazlewood rip through england for 2 0 | In Category: کھیل  ( sports )