دھونی چنئی سوپر کنگز کے دوبارہ کپتان بنائے جا سکتے ہیں

نئی دہلی: انڈین پریمیر لیگ کے آئندہ ایڈیشن کے لیے کئی اہم فیصلے کیے گئے ان میںسے یک یہ ہے کہ ہر فرنچائزی اب اپنے پانچ کھلاڑیوں کو ٹیم میں برقرار رکھ سکتا ہے۔
اس فیصلے سے اب مہندر سنگھ دھونی اور سریش رینا چنئی سوپر کنگز میں برقرار رہ سکتے ہیںجس سے دھونی کا ایک بار پھر آئی پی ایل کی ٹیم چنئی سوپر کنگز کاکپتان بننا طے ہو گیا ۔
آئی پی ٹیموں کے لیے آئندہ سیزن سے اخراجات کی حد 66کروڑ روپےسے بڑھا کر80کروڑ روپے کر دی گئی۔نئے ضابطوں کے مطابق اب انگلینڈ کے کھلاڑی بین اسٹوکس اور جیسن رائے دوبار ہ آئی پی ایل کی نیلامی کا حصہ بن سکتے ہیں۔

Title: each franchise can secure 5 cricketers for ipl 2018 | In Category: کھیل  ( sports )
Tags: , ,