دو ”ڈی سلواؤں “ نے زبردست بلے بازی کر کے ٹیم انڈیا کو یقینی جیت سے محروم کر دیا

نئی دہلی: سری لنکا کے خلاف 2-0سے سریز جیتنے کی تما م قیاس آرائیوںکو غلط ثابت کرتے ہوئے دو ’ ڈی سلواؤں “ نے چوتھے روز ہی اپنی ٹیم کی شکست نوشتہ دیوار ہوجانے کے باوجود نہ صرف اپنے اوسان برقراررکھے بلکہ بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ بھی کرکے ٹیم انڈیا کو یقینی جیت سے محروم کر دیا۔
بھلے ہی سری لنکا یہ میچ نہ جیت سکا ہو لیکن یہ کہنا بھی غلط نہ ہوگا کہ سری لنکا کے بلے بازوں نے ٹیم انڈیا کے جبڑوں سے جیت چھین لی ۔اور اگر میچ خود نہ جیت سکے تو میزبان ٹیم کو بھی نہیں جیتنے دیا اور جس وقت سری لنکا کا اسکور5وکٹ پر299رنز تھا دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے وقت سے پہلے کھیل ختم کر کے میچ ڈراکرنے پر اتفاق کر لیا۔
سری لنکا نے جب آخر ی روز 3وکٹ کے نقصان پر31رنز کی اپنی ناتمام اننگز کو آگے بڑھایا تو ایسا محسو س ہورہا تھا کہ شاید سری لنکا کی ٹیم ٹی ٹائم تک بھی نہیں ٹک سکے گی۔ لیکن دو ڈی سلواؤں میں پہلے دھننجے ڈی سلوا نے سنچری بنا کر اور پھر دوسرے ڈی سلوا روشن ڈی سلوا نے ڈیبو ٹیسٹ میں ہی 74رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم انڈیا کو فیروز شاہ کوٹلہ میدان سے فاتح بن کر نہیں نکلنے دیا۔دھننجے پٹھے کھنچ جانے کے باعث119رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہو چکے تھے۔
انہوں نے 219بالوںکی صبر آزام اننگز میں15چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے119رنز بنائے۔ جبکہ روشن ڈی سلوا نے 154گیندوں پر11چوکوں کےساتھ74اور ڈیک ویلا نے 72گیندوں پر 6چوکوں کی مدد سے44رنز بنائے۔ہندوستان کیطرف سے لیفٹ آرم اسپنر رویندر جڈیجہ3وکٹ لے کر کامیاب بولر رہے ۔جبکہ محمد شامی اور اشون کو ایک ایک وکٹ ملی۔کپتان راٹ کوہلی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ سریز کے بہترین کھلاڑی کےاعزاز سے بھی وراٹ کوہلی کو ہی سرفراز کیا گیا۔

Title: dhananjaya ton roshen fifty deny india 2 0 | In Category: کھیل  ( sports )