ایشز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ جیت سے 178رنز اور آسٹریلیا6وکٹ دور

ایڈیلیڈ: آسڑیلیا میںکھیلی جا رہی ایشز سریز کے دوسرے میچ کے چوتھے روز کاکھیل ختم ہونے تک انگلستان نے 354کے ہدف کے تعاقب میں اپنی دوسری اننگز میںچار وکٹ کے نقصان پر 176رنز بنا لیے ۔
اب اسے یہ میچ جیت کر5ٹسٹ میچز کی سریز میںایک ایک کی برابری پر آنے کے لیے 178رنز اور آسٹریلیا کو 2-0کی سبقت حاصل کرنے کے لیے انگلستان کے6وکٹوںکی ضرورت ہے۔ دوسری ا ننگز میں انگلستان کا بڑا مایوس کن آغاز رہا اور ابھی ٹیم کا اسکور100رنزتک بھی نہیںپہنچا تھا کہ اس کے چوٹی کے تین بلے باز کک16 ،وینس 15اور اسٹون مین36رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ۔
لیکن کپتان جو روٹ اور ملان نے چوتھے وکٹ کے لیے69رنز کی پارٹنر شپ کر کے لڑکھڑاتی اننگز کو سنبھالا ہی تھا کہ ملان بھی29رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔اب تمام تر دارومداروٹ پر، جو114گیندوں پر 9چوکوں کی مدد سے 67رنز بنا کر کھیل رہے ہیں اور آل راؤنڈر معین علی اور جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرنے والے وکٹ کپر بلے باز بیرسٹو پر ہی ہے۔
کھیل کا وقت ختم ہوا تو روٹکے ساتھ ووکس کریز پر تھے۔ انہوںنے 5رنز بنائے ہیں۔ آسٹریلیا کی طرف سے اسٹارک نے دو وکٹ لیے جبکہ لیون اور کمینز کو ایک ایک وکٹ ملی۔ اس سے قبل فاسٹ بولر اینڈرسن اور ووکس کی طوفانی بوللنگ کے آگے آسٹریلیا کا کوئی بلےباز ڈٹ کر مقابلہ نہ کرسکا اور پوری ٹیم محض138رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ اینڈرسن نے پانچ اور ووکس نے چار وکٹ لیے۔ عثما ن خواجہ اور مشل اسٹارک20-20رنز بنا کر نمایاں رہے۔

Title: root keeps england alive in record chase | In Category: کھیل  ( sports )