پاکستان کے آف اسپنر سعید اجمل نے کرکٹ کی دنیا کو خیرباد کہہ دیا

کراچی: پاکستان کے آف اسپنر سعید اجمل نے کرکٹ کے تمام فارمیٹوں سے ریٹائرمنٹ لے لیا۔انہوں نے اپنے کامیاب مگر متنازعہ کرکٹ زندگی کے دوران ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹی ٹونٹی میچز میں بولروں کی عالمی درجہ بندی مین ایک بار نمبر ون بولر ہونےکا اعزاز پایا اور ٹیسٹ کرکٹ میںبھی کامیاب بولر کہلائے۔
انہوں نے2012میں انگلستان کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں میں24وکٹ لے کر تہلکہ مچا دیا تھا۔لیکن انکی میابیوں اور کیریر پر اس وقت گہن لگ گیا جب ان پرغیر قانونی بولنگ ایکشن کے باعث عارضی پابندی عائد کر دی گئی۔ اور جب2015میں ان کی کرکٹ کی دنیا میں واپسی ہوئی تو پھر وہ اپنی اس فارم میں نہیں رہے جس میں وہ پابندی عائد کیے جانے کے وقت تھے۔
بولنگ کرنے کے لیے کلیرنس ملنے کے بعد انہوں نے جو پہلی سریز کھیلی تو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گئے دو ون ڈے انٹرنیشنلز اور ایک ٹونٹی ٹونٹی میچ میں وہ صرف ایک ہی وکٹ لے سکے۔
اس کے بعد اجمل کو پھر کبھی قومی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔اجمل نے اپنے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ رواں قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے بعد ہر قسم کی کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں گے۔

Title: pakistans saeed ajmal retires from all forms of cricket | In Category: کھیل  ( sports )