ایشیا کپ ہاکی میں ہندوستان نے جاپان کو پانچ۔ایک سے ہرایا

ڈھاکہَ (یواین آئی) ہرمن پریت سنگھ کے دو گولوں اور ایس وی سنیل، رمن دیپ سنگھ اور للت اپادھیائے کے ایک ایک گول سے ہندوستان نے ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں بہترین شروعات کرتے ہوئے جاپان کو اپنے پہلے میچ میں پانچ۔ایک کے بڑے فرق سے جیت درج کی۔
ہندوستان کے نئے کو چ شوارڈ مرینے نے اس طرح کوچ کے طور پراپنی فاتحانہ مہم کی شروعات کی۔ سنیل نے تیسرے منٹ میں ہندوستان کو سبقت دلائی جبکہ للت نے22 ویں منٹ میں ٹیم کا دوسرا گول کیا۔ رمن دیپ نے33 ویں منٹ میں اسکور تین۔ایک کردیا۔ ہرمن پریت نے35ویں اور48 ویں منٹ میں دو گول کرکے اسکور پانچ۔ایک کردیا۔
جاپان کا واحد گول کینجی کتازاتو نے چوتھے منٹ میں کیا۔ ہرمن پریت اس میچ میں اپنی ہیٹ ٹرک پوری کرسکتے تھے لیکن جاپانی گول کیپر ان کے سامنے آگئے۔ ہندوستان کا اگلا مقابلہ میزبان بنگلہ دیش سے13اکتوبر کو ہوگا جبکہ وہ15 اکتوبر کو دیرینہ حریف پاکستان کا سامنا کریں گے۔

Title: india defeat japan | In Category: کھیل  ( sports )
Tags: , ,