رئیل میڈرڈ نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو شکست دے کر یورپی سوپر کپ فٹبا ل چمپین شپ جیت لی

فلپ ارینا: گزشتہ چیمپئن اسپینش کلب ریال میڈرڈ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلش کلب مانچیسٹر یونائٹیڈ کو 2-1 سے شکست دے کر چوتھی بار یورپین سپر کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا اعزاز جیت لیا۔ اس خطابی جیت کے ساتھ ہی ریال میڈرڈ کی ٹیم 1990 میں اے سی میلان کے بعد پہلی ایسی ٹیم بن گئی ہے جس نے خطاب برقرار رکھا ہے۔
ریال میڈرڈ نے مقابلہ میں اترتے ہی اپنے حملے شروع کردیئے اور برازیل کی 25 سالہ مڈفیلڈر کیسمیرو نے 24 ویں منٹ میں ہی بہترین گول کرکے میڈرڈ کو مقابلہ میں 1-0 سے آگے کردیا۔ پہلے ہاف میں 1-0 کی کامیابی حاصل کرنے کے بعد میڈرڈ کھلاڑیوں نے دوسرے ہاف میں بھی اپنا ڈبڈبا برقرار رکھا اور 52 ویں منٹ میں اسپین کے بین الاقوامی فٹبالر اسکو نے 8 یارڈ سے شاندار کک لگاکر بال کو گول پوسٹ میں ڈال کر گزشتہ چیمپئن میڈرڈ کو مقابلہ میں 2-0 آگے کردیا۔
اسکو کا اس سال یہ 10 ویں گول ہے۔ مقابلے میں 0-2 سے پیچھے رہنے کے بعد مانچیسٹر یونائیٹیڈ نےواپسی کرتے ہوئے اپنےنئے اسٹائکر رومیلو لوکاکو کے اسکور میں کے 62 ویں منٹ میں کئے گئے گول کی بدولت اسکور 1-2 کردیا۔ مقابلے میں اس کے بعد مزید کوئی گول نہیں ہو سکا اور ریال میڈرڈ نے 2-1 سے جیت حاصل کر کے یورپین سپر فٹ بال ٹورنامنٹ کا خطاب اپنے نام کر لیا۔ کوچ زین الدین زیدان کے انڈر میں ریال میڈرڈ کا یہ پانچواں بین الاقوامی خطاب ہے۔

Title: real madrid defeat manchester united | In Category: کھیل  ( sports )