پولینڈ کی کھلاڑی اینیٹا نے ہیمر تھرو میں طلائی تمغہ جیتا

لندن:دو بار کی اولمپک چیمپئن پولینڈ کی انیٹا ولوڈارکزیک نے اپنا دبدبہ قائم رکھتے ہوئے عالمی ایتھلیٹکس چمپئن شپ میں خواتین کے ہیمر تھرو مقابلے میں طلائی تمغہ جیت لیا ہے۔ سال 2012 اور 2016 میں ہوئے اولمپکس میں طلائی تمغہ جیتنے والی انیتا نے اپنی اسی کارکردگی کو یہاں بھی برقرار رکھا اور طلائی تمغہ جیتنے کے ساتھ ہی تیسراعالمی خطاب اپنے نام کر لیا۔
انیٹا نے پیر کی رات یہاں لندن اسٹیڈیم میں سست رفتار آغاز کے بعد چوتھی کوشش میں 77.90 میٹر کے تھرو کے ساتھ طلائی تمغے پر قبضہ جمالیا۔ 31 سالہ عالمی ریکارڈ قائم کرنے والی انیٹا نے مداحوںسے کہا ”میں بہت خوش ہوں اور اگلی بار پھر آپ سب سے ملوں گی“۔ چین کی زینگ وانگ نے 75.98 میٹر کے تھرو کے ساتھ چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ وانگ کا یہ پہلا عالمی خطاب ہے۔ وہیں انیتا کی ہم وطن میلوینا کوپران نے پہلی کوشش میں ہی 74.76 میٹر کے تھرو کے ساتھ کانسہ کا تمغہ اپنے نام کیا۔

Title: world championships womens hammer throw final results | In Category: کھیل  ( sports )
Tags: