آف اسپنر ہرات کو تیسرے ٹیسٹ کے لیے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا

کولمبو:سری لنکا کے تجربہ کار لیفٹ آرم اسپنر رنگنا ہرات کو ہندوستان کے خلاف تیسرے اور آخری پلیکل ٹیسٹ میں آرام دیا گیا ہے اور ان کی اور پہلے سے زخمی نوان پردیپ کی جگہ اب دو نئے کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔ ہرات کو کسی طرح کی انجری نہیں ہے لیکن گزشتہ تین ہفتوں سے مسلسل کھیلنے کی وجہ سے انہیں آخری میچ میں آرام دیا گیا ہے جو، اب نتائج کے لحاظ سے اہم نہیں رہ گیا ہے کیونکہ ہندوستان نے دوسرا میچ جیتنے کے ساتھ تین میچوں کی سیریز پر 2 -0 سے قبضہ کر لیا ہے۔
ہرات کی عمر اور زیادہ دباؤ کے پیش نظر سری لنکا بورڈ نے انہیں فٹ رکھنے کے مقصد سے ہندوستان کے خلاف پلیکل میچ میں انہیں نہ اتارنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ اگلے دو ماہ تک سری لنکا کی ٹیم کو پاکستان کے ساتھ بھی ٹیسٹ سیریز کھیلنی ہے جس میں تجربہ کار گیند بازوں کا اہم کردار ہوگا۔ سری لنکا کرکٹ کے مینیجر اسانکا گروسنہا نے کہا ”ہم کسی کھلاڑی کو کھونا نہیں چاہتے اس لئے ہمیں کھلاڑیوں کو مناسب طریقے سے منظم کرنے کی ضرورت ہے“۔

Title: unfit rangana herath ruled out of third test against india | In Category: کھیل  ( sports )