سردار سنگھ،ہرمن پریت کور اور چتیشور پجارا ارجن ایوارڈ اور راجیو کھیل رتن اعزاز کے لیے نامزدکھلاڑیوں میں شامل

نئی دہلی: مردوں کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی چتیشور پجارا ، خواتین کرکٹ ٹیم کی ہرمن پریت کور ،ہاکی کھلاڑی سردار سنگھ اور پیرالمپک کھلاڑی دیوندر جھجھریہ ان 19کھلاڑیوں میں شامل ہیں جن کے ناموں کی ارجن ایوارڈ اور راجیو گاندھی کھیل رتن ایوارڈ کے لیے سفارش کی گئی ہے۔
اس سال کے باوقار ارجن ایوارڈ کے لیے جن 17کھلاڑیوں کے نام بھیجے گئے ہیں انہیں پجارا اور کور کے علاوہ پیرا لمپک میڈلسٹس ماریا اپن اور ورن بھٹی اور گولف کھلاڑی ایس ایس پی چورسیا بھی شامل ہیں جبکہ راجیو گاندھی کھیل رتن ایوارڈ کے لیے نامزد کیے جانے والے کھلاڑیوں میں سابق ہاکی کپتان سردار سنگھ اور پیرا لمپک جیویلین تھرو کے ماہر دیوندر جھجھریہ شامل ہیں۔
سردار اسنگھ کو ماڈرن ہاکی کا بہترین مڈ فیلڈر سمجھا جاتا ہے اور کامن ویلتھ گیمز میں انہوں نے ہندوستان کو لگاتا ر دو بار چاندی کے تمغے دلائے۔

Title: sardar singh and para athlete devendra jhajharia to get top honour | In Category: کھیل  ( sports )