یونس خان دس ہزار رن مکمل کرنے والا بلہ نیلام کریں گے

اسلام آباد:پاکستان کے سابق عظیم بلے باز یونس خان نے جس بلے سے ٹیسٹ کرکٹ میں 10000 رن مکمل کئے تھے اسی بلے کو اب وہ نیلام کریں گے۔ 40 سالہ یونس نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں انہوں نے جس بلے سے 10000 رن کا ہندسہ پار کیا تھا اس بلے کو ایک این جی او کو سونپ دیں گے تاکہ بلے کو نیلام کرکے تعلیم اور صحت کے شعبے میں لوگوں کی مدد کی جا سکے۔
سابق بلے باز نے کہا کہ وہ مستقبل میں سماج کے لئے بہت کچھ کرنا چاہتے ہیں خاص طور پر تعلیم اورصحت کے لئے۔اس کے علاوہ وہ ملک میں کرکٹ کو فروغ دینے کی سمت میں بھی کام کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ میں 118 میچ کھیل کر 10000 رنز بنانے والے یونس نے اس سال بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیا تھا۔انہوں نے 265 ون ڈے میچوں میں 7249 رنز بنائے ہیں۔

Title: younis khan puts up 10000 test runs landmark bat for auction | In Category: کھیل  ( sports )