آخری فتح وراٹ کوہلی کی ہی ہوئی،ہاں نہ کے بعدروی شاستری ٹیم انڈیا کے ہیڈ کوچ مقرر

ممبئی: کبھی ہاں کبھی نہ کی تکرار کے بعد آخر کار ٹیم انڈیا کے ہیڈ کوچ کے تقرر کے ڈرامے کا ڈراپ سین اس عہدے کے لیے روی شاستری کے انتخاب کے ساتھ ہو گیا۔ حالانکہ اس سے قبل موصول خبروں میں پہلے یہ اعلانکیا گیا تھا کہ ٹیم انڈیا کے سابق ڈائریکٹر روی شاستری کو وریندر سہواگ، ٹام موڈی، فل سمنڈز، رچرڈ پائی بس اور لال چند راجپوت پر ترجیح دے کر ہیڈکوچ مقرر کر دیا گیا ہے لیکن تھوڑی ہی دیر بعد ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ نے بیان جاری کیا کہ اس خبر پر یقین نہ کریںکیونکہ ابی کوچ کے انتخاب کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیںکیا گیا۔کرکٹ بورڈ کے سکریٹری امیتابھ چودھری نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہاتھا کہ اس حوالے سے سی اے سی جلد ہی حتمی فیصلہ کا اعلان کرے گی ۔
روی شاستری کا انتخاب سی اے سی کے اس اعلان کے ایک روز بعد عمل آیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ انل کمبلے کے جانشین کے نام کاا علان کرنے کے لیے اسے مزید وقت چاہئے تاکہ اس سے قبل ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی کی بھی رائے لی جاسکے۔منگل کی صبح تک کرکٹ حلقوں میں یہ خبر گردش کر رہی تھی کہ وریندر سہواگ اس عہدے کی دوڑ میں پیش پیش تھے۔لیکن وراٹ کوہلی کا رویس شاستری کےحق میں زبردست جھکاؤ کے آگے سی اے سی کو جھکنا پڑا اور شاستری سہواگ پر غالب آگئے۔
کہا جاتا ہے کہ سی اے سی چیرمین سوربھ گنگولی روی شاستری کے حق میں نہیں تھے لیکن سچن تندولکر کے قائل کرنے پر وہ اس شرط پر مان گئے کہ ٹیم کا بولنگ کوچ شاستری کی پسند بھرت ارون کو نہیں بلکہ ان کی اپنی پسند ظہیر خان کو بنایا جائے گا۔ راہل دراوڑ کو بیٹنگ کوچ مقر ر کیا گیا ہے لیکن وہ ہمہ وقتی کوچ نہیں ہوں گے بلکہ تقاضہ کے مطابق ان کی خدمات حاصل کی جائیں گی ۔خاص طور پر انہیں غیر ملکی دوروں پر ٹیم کے ساتھ رکھا جائے گا۔

Title: it is final and officialravi shastri named new india coach | In Category: کھیل  ( sports )