آئی پی ایل کے فائنل میں پہنچنے کی آخری جنگ کے کے آر اور ممبئی انڈئینز میں جمعہ کو

بنگلور: آئی پی ایل۔10 چیمپئن بننے کیلئے اعزاز سے دوقدم دور ممبئی انڈینس اور کولکاتا نائٹ رائڈرس کی ٹیمیں ٹوئنٹی 20 لیگ کے فائنل میں اپنی جگہ ریزرو کرانے کے لیے جمعہ کو کوالیفائنگ 2 میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی ۔ کولکتہ نے ایلی منیٹر مقابلے میں گزشتہ چمپئن سن رائزرس حیدرآباد کو ڈک ورتھ لیوس ضابطہ کی بنیاد پر سات وکٹ سے شکست دے کر کوالیفائنگ 2 میں جگہ بنائی ہے جبکہ دو بار چیمپئن اور لیگ مرحلے میں ٹیبل میں سرفہرست ممبئی اپنے پہلے کوالیفائنگ میں رائزنگ پنے سپرجائنٹس سے ہار گئی تھی۔
گوتم گمبھیر کی کپتانی والی کے کے آر جہاں تیسری بار یہ جگمگاتی پر وقار ٹرافی جیتنے خواب دیکھ رہی ہے تو ممبئی بھی دو بار کی چیمپئن ہے اور کپتان روہت شرما اس ٹیم کو اس کی قیادت میں تیسری بار خطاب دلانے کا مقصد لے کر چل رہے ہیں۔ممبئی نے 2013 اور 2015 میں خطاب جیتے ہیں تو کولکتہ نے 2012 اور 2014 میں خطاب جیتے ہیں۔ اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے کہ دو دو بار کی ان چیمپئن ٹیموں کے درمیان فائنل کیلئے برابری کی ٹکر ہوگی۔ اگرچہ موجودہ ٹورنامنٹ کو دیکھیں تو ممبئی نے دونوں بار کولکتہ کو شکست دی ہے۔ روہت کی ٹیم نے اپنے گھریلو وانکھیڈے میدان پر پہلے مقابلے میں کے کے آر کو چار وکٹ سے شکست دی تھی تو لیگ کے دوسرے میچ میں اس نے کولکتہ کو اسی کے گھریلو ایڈن گارڈن میدان پر سنسنی خیز میچمیں 9رنوں سے شکست دی تھی۔

Title: qualifier 2 of ipl 2017 kolkata knight riders vs mumbai indians on friday | In Category: کھیل  ( sports )