گوتم گمبھیر نے ٹیم کی شاندار فتح کو بولروں کی عمدہ باؤلنگ کی مرہون منت بتایا

بنگلور:سابقہ چیمپئن سن رائزس حیدرآباد کو آئی پی ایل 10 کے ڈک ورتھ لوئیس قانون کے تحت کھیلے گئے ایلی منیٹر مقابلے میں شکست دینے والی کولکاتا نائٹ رائڈرس کے کپتان گوتم گمبھیر نے اس جیت کا کریڈٹ اپنے گیند بازوں کو دیا۔ فتح کے بعد فتح کپتان گمبھیر نے کہا، “اس جیت کا کریڈٹ گیندبازوں کو جاتا ہے جنہوں نے حیدرآباد کی مضبوط بلے بازی کی کمر توڑتے ہوئے انہیں صرف 128 رنوں کے معمولی اسکور پر روک دیا۔ گیند بازوں نے ہمیں ایک مضبوط بنیاد دی جس کے بعد ہمارے بلے بازوں نے جیت اپنے نام کی۔
گمبھیر نے تین وکٹ گنوانے پر بلے بازوں کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے کہا، “بلے بازوں کو اپنی ذمہ داری کے تئیں اور محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ اس طرح جلدی جلدی وکٹ گنوانا مایوس کن ہے لیکن بالآخر ہم نے میچ جیتا اور فائنل کی جانب آگے بڑھے۔.انہوں نے کہا، “یہ وکٹ رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف کھیلے گئے گذشتہ میچ کے وکٹ سے کافی بہتر تھا۔ میرا خیال ہے کہ اگر آپ ایسے وکٹ پر 160 رن کا اسکور کرتے ہو تو اسے مشکل کہا جا سکتا ہے۔ آپ ہر میچ میں 200 رن نہیں بنا سکتے۔
گوتم نے مزید کہا کہ بارش سے تھوڑی مایوسی ضروری ہوئی تھی لیکن آخر میں جیت حاصل کرنے کے بعد سب درست ہوگیا۔ اسٹار بلے باز نے کہا، “ہم نے اس سیشن میں لاجواب کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ہمارے گیند بازوں کی کارکردگی کو تو واقعی ناقابل یقین کہا جا سکتا ہے۔ ہمارا ممبئی انڈینس کے خلاف ریکارڈ اچھا نہیں رہا ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ ہم ان چیزوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بہتر کارکردگی پیش کریں گے۔

Title: gambhir all praise for his bowling unit | In Category: کھیل  ( sports )
Tags: ,