چمپینز ٹرافی کے فوراً بعدٹیم انڈیاپانچ ایک روزہ میچ کھیلنے ویسٹ انڈیز پرواز کر جائے گی

نئی دہلی: ہندوستانی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کی میزبانی میں اگلے ماہ ہونے والے چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فوراً بعد ویسٹ انڈیز کے ایک ماہ کے دورے پر روانہ ہوجائے گی۔ جہاں وہ پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے علاوہ ایک ٹوئنٹی -20 میچ بھی کھیلے گی۔ ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے ایک بیان میں یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ٹیم انڈیا کا یہ کیریبین دورہ جون کے اواخر سے شروع ہوکر جولائی کے وسط تک چلے گا۔ واضح رہے کہ ٹیم انڈیا کا یہ دو سال میں دوسرا ویسٹ انڈیز کا دورہ ہوگا۔
Indian چیمپئنز ٹرافی کا فائنل 18 جون کو ہوگا جبکہ ہندستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 23 جون کو ٹرینیڈاڈ میں ہوگا۔ سیریز کا آخری ون ڈے سبینا پارک میں چھ جولائی کو ہوگا اور یہیں پر دورے کا واحد ٹوئنٹی -20 میچ 9 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ممالک کے درمیان 2013 کے بعد سے یہ چوتھی دو طرفہ سیریز ہوگی۔ گزشتہ سال ہندستانی ٹیم ویسٹ انڈیز گئی تھی لیکن وہاں اس نے ٹیسٹ اور ٹوئنٹی -20 میچ کھیلے تھے لیکن ایک روزہ مقابلہ نہیں ہوا تھا۔

Title: indian cricket team to tour west indies right after icc champions trophy | In Category: کھیل  ( sports )