بٹلر نے آملہ کی سنچری پر پانی پھیرتے ہوئے ممبئی انڈئینز کا غیر مفتوح ریکارڈ برقرار رکھا

اندور: (یو این آئی) ممبئی انڈینس کے جوز بٹلر نے77رنز کی طوفانی اور نتیش رانا نے62رنز کی غیر مفتوح اننگز کھیل کر ہاشم آملہ کی پہلی ٹوئنٹی -20 سنچری پر پانی پھیرتے ہوئے ممبئی انڈئینز کو کنگز الیون پنجاب پرآٹھ وکٹ سے شاندار فتح دلا کر آئی پی ایل 10 میں فی الحال پہلی پوزیشن پر پہنچا دیا۔ پنجاب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چار وکٹ پر 198 رن کا مضبوط اسکور بنایا جسے ممبئی نے 15.3 اوور میں ہی د ووکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنا کر حاصل کر لیا۔ ممبئی کی چھ میچوں میں پہلی شکست کے بعد یہ مسلسل پانچویں جیت ہے اور اب وہ 10 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں سب سے اوپر پہنچ گئی ہے۔ وہیں پنجاب کو چھ میچوں میں مسلسل چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ آئی پی ایل کے 10 ویں ایڈیشن میں رنز کا تعاقب کرتے ہوئے ممبئی انڈینس کی ٹیم نے اب تک ایک بھی میچ نہیں ہارا ہے۔ 199 رن کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری ممبئی کو اس کے اوپنروں وکٹ کیپر پارتھیو پٹیل (37) اور میں آف دی میچ قرار دیے جانے والے جوز بٹلر (77) نے پہلے وکٹ کے لئے 5.5 اوور میں 81 رن کی شراکت کر کے ممبئی کے ارادے ظاہر کر دیے تھے۔پٹیل نے 18 گےندوں میں چار چوکے اور دو چھکے کی بدولت 37 رنز کی تیز اننگز کھیلی۔ پٹیل کو تیز گیند باز مارکس اسٹاکنس نے کپتان میکسویل کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ اس کے بعد انگلینڈ کے وکٹ کیپر بلے باز بٹلر نے نتیش رانا کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لئے 7.2 اوور میں 85 رن کی شراکت کر ممبئی کو فتح کی جانب گامزن کر دیا۔ بٹلر نے محض 37 گیندوں میں 77 رن کی میچ وننگ اننگز میں سات چوکے اور پانچ آسمان سے باتیں کرتے چھکے لگائے۔ انہوں نے محض 24 گیندوں میں ہی سات چوکے اور دو چھکے کی مدد سے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔
بٹلر کا وکٹ 166 کے اسکور پر گرا۔ انہیں موہت شرما نے میکسویل کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ بٹلر کے آو¿ٹ ہونے کے بعد رانا نے آل راو¿نڈر ہاردک پانڈیا (ناٹ آو¿ٹ 15) کے ساتھ تیسرے وکٹ کے لیے صرف 2.2 اوور میں 33 رن کی ناٹ آو¿ٹ شراکت داری کرکے ممبئی کو آئی پی ایل کے 10 ویں ایڈیشن میں مسلسل پانچویں جیت دلا دی۔ رانا نے 34 گیندوں میں سات طوفانی چھکوں کے سہارے ناٹ آو¿ٹ 62 رن کی میچ فاتح اننگز کھیلی۔ اس کے علاوہ پانڈیا نے محض چار گیندوں میں 15 رن کی ناٹ آو¿ٹ اننگز میں دو چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ ایشانت شرما چار اوور میں 58 رن دے کرسب سے مہنگے بولر رہے۔ موہت نے 2.3 اوور میں 29 رن پر ایک وکٹ اور سٹا?نس نے دو اوور میں 28 رن دے کر ایک وکٹ حاصل کیا۔سندیپ نے تین اوور میں 39 رن دئے اور وکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ .اس سے قبل ٹیسٹ کے معتمد بلے باز جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ (ناٹ آو¿ٹ 104) کی پہلی ٹوئنٹی -20 سنچری کی بدولت کنگز الیون پنجاب نے چار وکٹ پر 198 رن کا مضبوط اسکور بنایا لیکن ان کے بولر اس مضبوط اسکور کا دفاع نہیں کر سکے۔ آملہ کا اس سے پہلے تک 112 ٹوئنٹی -20 میچوں میں ناقابل شکست 97 رنز کا سب سے زیادہ اسکور تھا، لیکن اندور کے ہولکر اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں آملہ نے 60 گیندوں میں آٹھ چوکے اور چھ چھکے لگاتے ہوئے ناقابل شکست 104 رنزبنا ڈالے۔ جنوبی افریقہ کے کرشمائی اوپنر آملہ نے اپنے کپتان گلین میکسویل (40) کے ساتھ تیسرے وکٹ کے لیے صرف 5.3 اوور میں ہی 83 رن کی اہم شراکت کی۔ آملہ نے اس سے پہلے اوپنر شان مارش (26) کے ساتھ اےپنگ شراکت میں 5.5 اوور میں 46 رن جوڑے تھے۔ میکسویل نے 18 گیندوں میں چار چوکے اور تین چھکے لگائے جبکہ مارش نے 21 گیندوں میں پانچ چوکے لگائے۔آملہ نے اپنی اننگز کے دوران آئی پی ایل کے سب سے زیادہ کامیاب بولر لست ملنگا کی گیندوں پر 51 رنوں بٹورے۔ آئی پی ایل میں کسی بولر کے خلاف کسی بلے باز کے یہ دوسرے سب سے زیادہ رنز ہیں۔سب سے زیادہ اسکور کا ریکارڈ وراٹ کوہلی کے نام ہے جنہوں نے امیش یادو کی گیندوں پر 52 رن بنائے تھے۔

Title: mumbai top order eclipses amlas 104 | In Category: کھیل  ( sports )
Tags: ,