ریال میڈرڈ کی جیت میں رونالڈو کی ہیٹ ٹرک

میڈرڈ: اسٹار پرتگالی فٹ بال کرسٹیانو رونالڈو کی ہیٹ ٹرک کی بدولت ریال میڈرڈ نے بائرن میونخ کے خلاف فاضل وقت میں ملی 4-2 کی متنازعہ فتح کے ساتھ چیمپئنز لیگ کے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا ہے۔ رونالڈو نے 76 ویں، 105 ویں اور 110 ویں منٹ میں گول کئے اور مارکو ایسیسکو نے 112 ویں منٹ میں ریال کیلئے گول کئے۔ بائرن کیلئے رابرٹ لیوانووسکی نے 53 ویں منٹ میں پینالٹی پر گول کیا جبکہ سرجیو راموس نے 78 ویں منٹ میں گول کیا۔ ریال اور بائرن کے درمیان یہ مقابلہ کافی متنازعہ رہا جس میں ارٹورو ودال کو دو یلو کارڈ دکھا کر باہر کر دیا گیا جس کے خلاف بائرن نے سخت احتجاج کیا۔ بالآخر میچ میں ریال نے اضافی وقت میں 4-2 کے فرق سے جیت اپنے نام کر لی اور ریکارڈ مسلسل ساتویں سال سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ اگرچہ ریال کو بائرن نے سخت ٹکر دی جو پہلے مرحلے میں 2-1 سے پچھڑنے کے بعد واپسی کی کوشش کر رہی تھی اور میچ کو اضافی وقت میں پہنچا دیا۔ وہیں میچ میں رونالڈو نے اپنی ہیٹ ٹرک لگانے کے ساتھ ہی اپنے 100 چیمپئنز لیگ گول کا نشانہ بھی حاصل کر لیا اور شروع سے آخر تک میچ پر چھائے رہے ۔پرتگالی اسٹرائیکر نے اپنی کامیابی کے بعد کہا ”بائرن جیسی بہترین ٹیم کے خلاف چھ گول کرنا آسان نہیں تھا لیکن ہم نے ایسا کیا اور ہم سیمی فائنل میں جانے کا حقدار ہیں۔
ریال میڈرڈ تو ریال میڈرڈ ہی ہے اور ہم مشکلات کا سامنا کرنے کے عادی ہیں لیکن سیمی فائنل میں دوبارہ جگہ بنانے پر خوش ہیں“۔ اگرچہ بائرن کے کوچ کارلو اینسیلوتی نے ارٹورو کو باہر بھیجے جانے اور رونالڈو کے آف سائڈ گول کو لے کر سخت ناراضگی ظاہر کی۔ انہوں نے کہا ”ارٹورو کو دیا گیا ریڈ کارڈ غلط تھا اور رونالڈو کو جس طرح سے آف سائڈ گول دیئے گئے اس سے ہم بہت ناراض ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ کوارٹر فائنل میں بہتر ریفری رکھنا چاہیے تھا اور اب وقت آ گیا ہے جب ویڈیو ریفری کی ضرورت ہے کیونکہ اب بہت غلطیاں ہو رہی ہیں“۔ جرمن چیمپئن کو اسپین میں اس سے پہلے چار بار میچوں میں بھی شکست جھیلنی پڑی ہے۔ اگرچہ لیگ مرحلے میں آگے بڑھنے کے لیے بائرن نے ریال کو سخت ٹکر دی اور میچ کے آٹھویں منٹ سے ہی حملے شروع کر دیئے۔ پہلے مرحلے کی طرح ریال نے پہلے ہاف سے پہلے کافی موقع بنائے۔ وہیں دفاعی کھلاڑی جیروم بوئٹاگ کافی دفاعی انداز میں کھیلے۔ لیکن میدان کے اندر کھلاڑیوں کے درمیان جس طرح کا تنازعہ رہا ویسا ہی تنازعہ میدان کے باہر شائقین کے درمیان بھی رہا جن کے درمیان وقفے کے وقت تکرار کے کچھ اکا دکا واقعات ہو ئے اور پولیس کو اس میں مداخلت کرنا پڑی۔ اس کے کچھ دیر بعد ہی بائرن کیلئے لیوانووسکی نے اسپاٹ سے گول کرکے اس سیشن میں اپنا 39 واں گول مکمل کیا اور شائقین خوش ہو نے کا موقع دیا۔
رونالڈو نے اس کے 14 ویں منٹ بعدکیسمیرو کے کراس پر گول کرکے ریال کو برابری دلا ئی۔ تاہم ریال کی یہ خوشی کچھ دیر ہی رہی کیونکہ راموس اپنے ہی نیٹ میں گول کر بیٹھے۔ دلچسپ مقابلے میں میڈرڈ نے پانچ منٹ باقی رہتے رونالڈو کے گول سے پھر برتری حاصل کرلی جبکہ بائرن 10 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے پر مجبور ہو گئی۔ اس صورت حال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے رونالڈو نے بائرن کے گول کیپر نیور کو چمکا دیتے ہوئے چیمپئنز لیگ میں اپنے گولوں کی سنچری مکمل کر لی۔ دوسرے ہاف کے اضافی وقت میں پرتگالی فٹبالر نے مارسیلو کے پاس پر آسان گول کرکے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کر لی۔ وہیں ایسیسییا نے بائرن کے زخموں پر نمک چھڑتے ہوئے دائیں جانب سے بغیر کسی کی مدد کے ایک نچلا گول کرکے ریال کیلئے چوتھا گول داغ دیا۔

Title: cristiano ronaldo hat trick seals real madrid win over bayern munich | In Category: کھیل  ( sports )