مارش اور ہینڈز کوب نے61اوور بیٹنگ کر کے یقینی شکست کو ڈرا میں بدل دیا

رانچی: مڈل آرڈر بلے باز وں شان مارش اور ہینڈز کوب نے ہندوستان کے خطرناک اسپن اٹیک کے اصل ہتھیار رویندر جڈیجہ سمیت تمام بولروں کا61اووروں تک ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے جہاں ایک طرف اپنی اپنی ہاف سنچری مکمل کی وہیں اپنی ٹیم کی یقینی شکست کو ڈرا پر ،ٹال دیا۔مارش نے 197گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے سات چوکوں کی مدد سے 53رزن بنائے جبکہ ہینڈز کوب نے 200گیندیں کھیل کر سات چوکوں کے ساتھ ہی 72رنز بنائے اور غیر مفتوح رہے۔ ہینڈز کوب کی یہ سریز کی پہلی ہاف سنچری ہے۔
ان دونوں کے درمیان 124رنز کی پارٹنر شپ ہوئی ۔اور یہی پارٹنر شپ ہندوستان کو سریز میں سبقت حاصل کرنے سے محروم کر گئی۔آسٹریلیا کے افتتاحی بلے باز رینشا اور کپتان اسٹیو اسمتھ نے اتوار کی اپنی ناتمام اننگز2وکٹ پر23رنز کو آگے بڑھایا۔لیکن ان دونوں نے ابھی اسکور میں 40رنز کا ہی اضافہ کیا تھا کہ ایشانت شرما نے شاطرانہ بولنگ سے رینشا کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر کے آسٹریلیا کو جھٹکا دیا۔ابھی آسٹریلیا اس جھٹکے سے سنبھلا بھی نہیں تھا کہ لیفٹ آرم اسپنر رویندر جڈیجہ نے کپتان اسمتھ کو صاف بولڈ کر کے آسٹریلیا کے خیمہ میں کھلبلی مچادی۔ لیکن ہنڈز کومب کی شکل میں شان مارش کا ایک ایسا ساتھی ملا کہ پھر ان دونوں نے ہندوستانی بولروں کو حاوی نہ ہونے دیا۔
لیکن 61اووروں کی اس پارٹنر شپ کو جڈیجہ نے توڑ کر ہندوستان کو ایک بار پھر آسٹریلیا کا شکست کا ساماں کر دیا۔ دو اووروں بعد ہی اشون نے میکس ویل کو بھی آؤٹ کر د لیکن اس وقت تک آسٹریلیا اتنی محفوظ پوزیشن میں پہنچ چکا تھا کہ آخر کار کپتان وراٹ کوہلی کو ہی ہاتھ بڑھا کر میچ ختم کرنے اور ڈرا کی پیش کش کرنا پڑی جسے آسٹریلیا والوں نے دل و جان سے قبول کر کے اپنی لاج بچائی۔
چتیشور پجارا کو ان کی ڈبل سنچری اور میچ بچاؤ اننگز کے باعث مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔دوسری اننگز میں ٹیم انڈیا کی طرف سے ایک بار پھر رویندر جڈیجہ ہی 4وکٹ لے کر کامیاب بولر رہے جبکہ اشون اور ایشانت کو ایک ایک وکٹ ملی۔

Title: handscomb marsh pull off great escape | In Category: کھیل  ( sports )