دہلی کے ہوٹل میں آگ،دھونی و جھارکھنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بال بال بچے

نئی دہلی: آج اس وقت ہندوستان کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی اس وقت بال بال بچ گئے جب قومی دارالخلافہ نئی دہلی کے ایک ہوٹل میں آگ لگ گئی۔
موصول اطلاع کے مطابق وجے ہزارے ٹرافی کا سیمی فائنل میچ ، جو آج ہی دہلی کے پالم کرکٹ گراؤنڈ پر کھلا جانا تھا،کھیلنے کے لیے ایم ایس دھونی کی قیادت میں جھارکھنڈ کی کرکٹ ٹیم دہلی آئی ہوئی تھی اور دوارکا کے جس ویلکم ہوٹل میں مقیم تھی وہاںبیسمنٹ میں اچانک صبح ساڑھے چھ بجے آگ لگ گئی۔
فوراً ہی فائربریگیڈ کی 30گاڑیاں وہاں پہنچ گئیں اور ڈیڑھ گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا جا سکا۔مہندر سنگھ دھونی اور ان کے ساتھی کرکٹرز کو تو کسی نہ کسی طرح بحفاظت نکال لیا گیا لیکن ٹیم کے کھلاڑیوں کی کٹ جل کر راکھ ہو گئی۔
کیونکہ گھبراہٹ اور عجلت میں تمام کھلاڑی اپنے کپڑے ،بیٹ ،دستانے اور پیڈ یہاں تک کہ اپنے ویلٹ تک چھوڑ کر ہوٹل سے باہر نکل پڑے ۔اس واقعہ کے بعد سیمی فائنل اور فائنل میچوں کے پروگرام میں تبدیلی کی جارہی ہے۔

Title: dhoni teammates safely evacuated after fire at delhi hotel | In Category: کھیل  ( sports )