راجر فیڈر نڈال کو ہرا کرر انڈین ویلز کے کوارٹر فائنل میں داخل

انڈین ویلز: عالمی نمبر 10 ٹینس اسٹار سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر اور 16 ویں نمبر کے آسٹریلیا کے نک کرگیوس نے اپنے اپنے مقابلے جیت کر انڈین ویلز کے مرد سنگلز کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔
نویں سیڈ فیڈرر نے عالمی چھٹے نمبر کے کھلاڑی اور پانچویں سیڈ نڈال کو ایک گھنٹے آٹھ منٹ تک چلے مقابلے میں 6۔2، 6۔3 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں داخل ہوئے جہاں اب ان کا مقابلہ 15 ویں سیڈ آسٹریلیا کے نک کرگیوس سے ہوگا جنہوں نے ایک دیگر مقابلے میں عالمی درجہ بندی میں دوسرے نمبر کے کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ کو ایک گھنٹے 51 منٹ تک چلے مقابلے میں 6۔4 7۔6 سے شکست دی۔
35 سالہ فیڈرر نے جنوری میں نڈال کو فائنل میں شکست دے کر اپنا 18 واں گرینڈ سلیم خطاب جیتا تھا۔ فیڈرر نے چار بار انڈین ویلز میں خطاب جیتا ہے۔ وہیں 21 سالہ کرگیوس نے دو ہفتے پہلے ہی ایکاپلکو میں اپنے پہلے مقابلہ میں جوکووچ کو شکست دی تھی۔

Title: indian wells roger federer powers past rafael nadal | In Category: کھیل  ( sports )